اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

عوام پی ٹی آئی کو انقلابی سمجھ رہے تھے وہ مکمل خرابی نکلی، سراج الحق

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور(آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام پی ٹی آئی کو انقلابی سمجھ رہے تھے وہ مکمل خرابی نکلی۔کورونا ، ڈینگی ، سموگ خطر ناک لیکن حکومت کی نا اہلی عوام کے لیے ان سے سو گنا زیادہ خطرناک ہے۔حکومت کے جھوٹ ،فریب اور وعدوں کے تعمیر کردہ مینار پاش پاش ہونے والے ہیں وزیراعظم کھلاڑی رہے ہیں

مگر وہ مخالف ٹیم سے قوائدو ضوابط طے کئے بغیر یکطرفہ کھیل کھیلنا چائتے ہیں سترہ نومبر ملک کی تاریخ کا سیاہ دن تھا۔ چھ گھنٹوں کے اجلاس میں تین گھنٹے ممبران اسمبلی ایک دوسرے کو زردوکوب کرتے رہے اور اگلے تین گھنٹوں میں 37قانون پاس ہوگئے۔ قوم کے نمائندوں نے قوم کے مستقبل سے متعلق ہر قانون کو چھ منٹ دیے۔ قوم نے حکومتی ہتھکنڈوں کو مسترد کردیا ہے۔اس ملک کے عوام ڈیجیٹل دھاندلی کے امکانات سے بھرپور آئندہ الیکشن کو قبول نہیں کریں گے۔ ملک کی بائیس کروڑ عوام کے لیے زندگی گزارنا مشکل بنا دیا گیا ہے۔اس ملک کی معیشت تباہ ہے۔ سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا۔ پی ٹی آئی نااہلوں کا ٹولہ ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کے پاس نہ ویژن ہے نہ صلاحیت۔ سابقہ حکومتیں بھی ملک کی معیشت اور اداروں کی تباہی کی برابر ذمہ دار ہیں۔ جماعت اسلامی ملک میں حقیقی تبدیلی کی علمبردار ہے۔ ہم دو نہیں ایک پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب برپا کرے گی۔ کارکنان محنت جاری رکھیں انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔ وہ منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اپوزیشن سے صلاح مشورہ کیا جائے گا۔ مگر پتہ چلا کہ اندر کھاتے اتحادیوں کو راضی کیا جارہا ہے۔

اور وہ اتحادی جنہوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو مسترد کرنیکا کہا تھا راتوں رات راضی ہوگئے اور بل پر ٹھپے لگا دیے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے شکست کے خوف سے آئندہ الیکشن میں دھاندلی کامنصوبہ بنا لیا اور وہ وزیراعظم جو گیئر پلے کی باتیں کرتے ہیں اور دعوے کرتے ہیں کہ وہ کھلاڑی ہیں ایک

ایسا کھیل کھیلنے جارہے ہیں جس میں مخالف فریق کو کھیل کے طریقہ کار کا ہی پتہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کے مستقبل کو تباہ کردیا۔17نومبر کو پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا اور جس طرح چھ گھنٹوں کی کارروائی میں حکومت نے 37سے زائد بل منظور کروائے یہ ہماری تاریخ کا بدترین اور سیاہ ترین دن تھا۔ الیکڑونک مشین

کے بارے میں جس طرح عمران خان نے کارروائی کی اب اس سے انہوں نے آنے والے الیکشن کو بھی متنازع بنایا ہے۔ جمہوریت کے نام پر ہماری حکومت نے جو کچھ کیا اس سے جمہوریت پر بدنماداغ لگ گیا ہے۔امیر جماعت نے کہا سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے ٹولے نے غریب عوام کے ارمانوں کا خون کردیا۔ یہ وہی لوگ ہیں جن کے

نام کبھی پانامہ لیکس میں آتے ہیں کبھی پینڈورا پیپرز کی زینت بنتے ہیں۔ جماعت اسلامی کامسئلہ نہ کسی پانامہ پینڈورا کا ہے نہ ہی ہمارے پیچھے نیب لگی ہے۔ ہمارا ماضی اور حال قوم کے سامنے ہے۔ہم عوام کی بات کرتے ہیں۔ہم اسلامی پاکستان کی بات کرتے ہیں۔ قوم آزمائے ہوئے حکمرانوں کو مسترد کرے اور جماعت اسلامی کا ساتھ

دے۔ بعدازاں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وفد کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی نجی اسپتال میں عیادت کی۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب مولانا جاوید قصوری اور جماعت اسلامی کے مرکزی

سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔سراج الحق نے چوہدری شافع حسین سے ان کے والد چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین جیسی شخصیت نے شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ جس کے باعث ان کا ہر پاکستانی بے حد احترام کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…