اپوزیشن کو’’مشینوں سے نہیں آپ کی نیت ،بدنیتی اور ووٹ چوری سے ڈر‘‘لگتا ہے،عظمی بخاری

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو’’مشینوں سے نہیں آپ کی نیت ،بدنیتی اور ووٹ چوری سے ڈر‘‘لگتا ہے۔2018کے الیکشن میں ’’آر ٹی ایس سے فیضیاب‘‘ ہونے والے آج ہمیں شفافیت کا درس دے رہے ہیں۔

پرچی ترجمان صاحب پوری دنیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرچکی ہے۔لوگ کورونا،ڈینگی اور سموگ سے مر رہے ہیں اور بے شرم ترجمانوں کو ای وی ایم مشینوں کی فکر پڑی ہے۔ایک ارب ڈالر کیلئے عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے سرینڈر کررہے ہیں۔ای وی ایم مشینوں کیلئے 150ارب کہاں سے لائیں گے؟مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہابنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن نے ای وی ایم کو دوبارہ اقتدار میں آنے کی کنجی سمجھ لیا ہے۔مشینوں کے ذریعے ڈالرز چھاپنے کا تجربہ علیمہ باجی کا ہے۔کیا پسماندہ علاقوں میں بنی گالہ سے ٹیمیں لوگوں کو ای وی ایم کے استعمال کے طریقے بتانے جائیں گئیں۔آج ہمیں ارسطو اور افلاطون بن کر دکھارہے ہیں پارلیمنٹ سے بھاگے کیوں ؟۔اپوزیشن کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی قومی لائحہ عمل طے نہیں پایا جا سکتا۔اٹھاویں صدی ہمیں نہ سنائیں آپ نے 21ویں صدی میں ڈسکہ ،سینیٹ الیکشن کے اندر جو کارنامے سرانجام دیے وہ شرمناک ہیں۔سینیٹ الیکشن میں گل کھلائے وہ بھی آپ کے لیڈر کے ماتھے پر کالا داغ ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…