اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی کے ذمہ دار کون ہیں اس حوالے سے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی شدید تنقید، نیوز ون ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے
شبر زیدی نے کہا کہ بزنس مین اور بیورو کریسی میں جوائنٹ وینچر ہے اور اس کا 80 فیصد بینیفشری بزنس مین ہے، پاکستان کا بزنس مین ایک رینٹ سیکر بن چکا ہے، وہ لوگ نہیں چاہتے لیسکو، فیسکو اور کراچی الیکٹرک کے اوپر کون سے وہ لوگ ہیں جو بادامی باغ، لاہور چیمبر میں بیٹھے ہیں اور وہ لاہور کی گلبرگ کی لبرٹی مارکیٹ میں بھی بیٹھے ہیں جو یہ نہیں چاہتے کہ وہ پاکستان میں بجلی کی صحیح قیمت دیں اور صحیح میٹرنگ کریں، ہمارے بزنس مین نے پاکستان کو ہوسٹیج بنایا ہوا ہے، بیورو کریسی کی کیا قیمت ہے وہ تو بے چارے اڑھائی اڑھائی لاکھ تنخواہ لیتے ہیں ان کو بیس لاکھ رشوت دے دیں وہ کر دیتے ہیں، یہ بزنس مین جو حرام کھا کھا کر مسجدوں میں چندے دے رہے ہیں ان کو کسی نے نہیں پوچھا کہ یہ پیسے کہاں سے آ رہے ہیں، یہی لوگ سیاسی پارٹیوں کو فنانس کر رہے ہیں۔