طالبان کا سرکاری ملازمین کو 3 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

کابل (این این آئی) حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو کئی ماہ سے رکی ہوئی تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان کردیا۔طالبان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے بتایا کہ افغان وزارت خزانہ نے 70 دنوں میں 26 ارب افغانی سے زائد رقم جمع کرلی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام سرکاری ملازمین کو پچھلے 3 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی ہفتہ سے شروع کر دی جائیگی ان کا مزید کہنا تھاکہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے پنشن کی ادائیگی نہیں کی جارہی تاہم پنشن ادائیگی کا معاملہ بھی جلد حل کر لیا جائے گا۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بھی تنخواہوں کی ادائیگی کی تصدیق کی ہے۔خیال رہے کہ 15 اگست کو طالبان کے کنٹرول کے بعد سرکاری ملازمین کو تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں تھی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…