اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جنہوں نے 2018ء کے عام انتخابات
کو چوری کیا اور گزشتہ روز الیکٹرانک ووٹنگ مشین، سٹیٹ بینک سمیت 33 بلز کو بلڈوز کیا، میاں نواز شریف نے کہا کہ قوم کو اپنا خفیہ ایجنڈا بتائیں کہ انہوں نے ملک کو مزید پستی کی جانب دھکیلنے کے لئے ایسا کیوں کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ دن کا مشترکہ اجلاس ملک کی تاریخ میں سیاہ دھبے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے ذریعے درجنوں بلز کو بلڈوز کرنے کا حکومتی طرز عمل جمہوری روح کے منافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نظام کو اپنے حق میں دھاندلی کے لئے استعمال کرکے کیا حکومت خود کو عوام کے قہر و غضب سے بچا سکتی ہے؟۔