نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں14سالہ لڑکے نے ڈانٹنے پر اپنی ماں کو موت کی نیند سلادیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ایک کھیت میں مردہ پائی گئی تھی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شرٹ کے بٹن کی بنیاد پر قاتل کو شناخت کرلیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مہیشوری کو قتل کیا گیا تھا۔
جس کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔کیس میں ایک اہم موڑ اس وقت آیا جب مہیشوری کی لاش کے قریب سے شرٹ کا بٹن ملا۔ پولیس تفتیش میں معلوم ہوا کہ بٹن دوسرے بیٹے کی قمیض کا تھا۔ مزید پوچھ گچھ پر 14 سالہ لڑکے نے اپنی ماں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔















































