جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

پی سی بی نے بنگلہ دیشی بورڈ سے پریکٹس سیشن میں جھنڈا لگانے کی اجازت مانگ لی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے ڈھاکا میں پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی پرچم لگانے کے لیے رسمی اجازت مانگی گئی ہے، اس حوالے سے بنگلا دیش بورڈ اپنے فیصلے سے پاکستانی ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کرے گاتاہم فی الحال بی سی بی نے پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا اور نہ ہی کوئی احتجاج کیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق پی سی بی ترجمان نے بتایا کہ دو طرفہ سیریز میں میچوں کے دوران گراؤنڈ پر دونوں ملکوں کے پرچم لہرائے جاتے ہیں، اس لیے گراؤ نڈ میں پریکٹس کے دوران اگرکوچز پرچم لگاتے ہیں تو اس میں حساسیت والا کوئی معاملہ نہیں۔ پی سی بی نے 2 دن بعد میزبان بورڈ سے اس بارے میں باضابطہ اجازت طلب کی ہے اگر بنگلا دیش بورڈ پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے فیصلے پر اعتراض کرتا ہے تو پھر بورڈ اس بارے میں اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئیاس سے ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کرے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم ہر پریکٹس سیشن کے دوران پچ کے قریب پاکستانی پر چم لگاکر پریکٹس کرتی ہے، ثقلین کو جب مصباح الحق کی جگہ عبوری مدت کے لیے کوچ بنایا گیا تو ستمبر میں پنڈی اسٹیڈیم میں پہلی بار نیوزی لینڈ کے پاکستان کے دورے میں بھی پریکٹس کے دوران فیلڈ میں پاکستان کا جھنڈا لگایا گیا تھا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میزبان بھارت تھا لیکن کسی نے اس پچ کے قریب پرچم لگانے پر اعتراض نہیں کیا تھا، اگر بنگلا دیش اس بارے میں اعتراض کرتا ہے تو یہ مناسب نہیں ہوگا۔ بی بی سی کے مطابق میرپور ڈھاکاکے اکیڈمی گراؤنڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے پریکٹس کے دوران پاکستان کا جھنڈا نصب کرنے کو بنگلا دیش میں بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس پر بحث ہو رہی ہے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ٹیم گزشتہ چند مہینوں سے پریکٹس سیشن میں جھنڈا لگاتی رہی ہے۔ بنگلا دیش میں پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بادیس نے کہا کہ اس عمل کو ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے متعارف کروایا تھا، اس سے پہلے پاکستان کے انڈر 16 اور انڈر

19ٹیموں کی پریکٹس کے دوران بھی پاکستان کا جھنڈا لگایا جا چکا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کے دوران فیلڈ یا پریکٹس میں جھنڈا لگانے سے متعلق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے کوئی مخصوص قوائد و ضوابط نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…