پتوکی (این این آئی ) نواحی علاقہ ستوکی میں ملزم یٰسین نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور بیٹی ،حمام مالک سمیت 4 افراد کو قتل کردیا جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا اطلاع ملتے ہی ڈی پی او قصور صہیب اشرف و پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین کی ٹیمیں
و دیگرادارے موقع پر پہنچ گئے ملزم موقع سے فرار ہوگیا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے افسوس ناک واقع کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان سے رپورٹ طلب کرلی پتوکی ضلع قصور کے علاقہ ستوکی میں یسین نامی ملزم نے غیرت کے نام پر یسین نے پہلے اپنی بیوی، بیٹی کو فائر مار کر قتل کیا اور ان کو قتل کرنے کے بعد ملزم یٰسین نے اپنے بھتیجے پر حمام میں فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں ملزم کا بھتیجا وقاص ،اور حمام مالک الیاس موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ آصف نامی شخص شدید زخمی ہوگیا اطلاع ملتے ہی ڈی پی او قصور صہیب اشرف و پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین ،ریسکیو 1122 کی ٹیمیں و دیگرادارے موقع پر پہنچ گئے ملزم موقع سے فرار ہوگیا ڈی پی او قصور صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ اس قتل کے افسوس ناک واقعہ کی ہر پہلو پر تفتیش کر رہے ہیں اور تمام شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں اور ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ اس افسوس ناک واقع پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان سے رپورٹ طلب کرلی اور اس واقع میں ملوث تمام ملزمان کی فوری طورپر گرفتاری کا حکم دیا ہے