جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر نے شوہر کی موت کا ذمہ دار پہلی اہلیہ اور بیٹے جواد کو قرار دیدیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر نے اپنے شوہر کی موت کا ذمہ دار پہلی اہلیہ اور بیٹے جواد کو قرار دیدیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زریں عمر نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کی موت کی وجہ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں

کریں گی اور جس نے انہیں رلایا اس کا قیامت کے روز گریبان پکڑیں گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمر شریف کی موت کی وجہ کہیں نہ کہیں ان کی پہلی اہلیہ اور بیٹا ہیں۔ عمر ایک ہفتے سے ہسپتال میں تھے لیکن بیٹے جواد اور ان کی فیملی نے پتہ نہیں چلنے دیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے کہا کہ 15 دن میں سعودی عرب یا جرمنی لے کر جائیں، اگر 15 دن میں علاج نہ ہوا تو ایک ماہ میں زندہ نہیں بچیں گے۔ میں نے کہا کہ سعودی عرب نزدیک ہے وہاں لے کر چلتے ہیں، اس حوالے سے سارا انتظام بھی ہوگیا لیکن جواد نے کہا کہ بیٹا ہوں اور صرف امریکہ جانے کی اجازت دوں گا۔ جواد کی وجہ سے امریکہ جانے کی کوششوں میں وقت ضائع ہوا، 15 دن پاکستان میں ضائع ہوگئے جس کی وجہ سے عمر کو ایک اور اٹیک ہوگیا۔فلیٹ کے تنازعے کے حوالے سے زریں عمر نے کہا کہ عسکری فور میں عمر شریف کا کوئی فلیٹ نہیں وہ میرا گھر ہے جہاں میں رہتی ہوں، بینک کا قرضہ دینا تھا اس لیے عمر کے ساتھ مل کر گھر بیچنے کا

فیصلہ کیا۔ جواد مجھ سے مسلسل پیسے مانگتا رہا، عدالت بھی عمر شریف خود نہیں گئے بلکہ انہیں لے جایا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمر شریف کے بیٹے جواد نے ہی مفتی تقی عثمانی کو ان کا جنازہ نہیں پڑھانے دیا، بعد میں مفتی صاحب کو فون کرکے میں نے معافی مانگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…