اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ چھ لاکھ لوگ روزانہ پناہ گاہوں سے کھانا کھاتے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ چھ لاکھ لوگ روزانہ پناہ گاہوں سے کھانا کھاتے ہیں،ان پناہ گاہوں کو مخیر حضرات کے کئی گروپس چلا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومتی پیسہ نہیں نہیں لگ رہا لیکن جس طرح سے اس پوری Chain کو ڈیزائین کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور خاتون اوّل نے جو توجہ دی اس پر لاکھوں لوگوں کی دل سے دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔۔