راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر انتقال کرگئے۔بدھ کو وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر انتقال کرگئے ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرداخلہ کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کے انتقال پر اظہار افسوس اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت
اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطافرمائے۔ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ ہوں، اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ اللہ اہل خانہ کو صبر دے اور مرحوم کے درجات بلند کرے،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی شیخ رشید کے بھائی کیلئے دعا کی گئی۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں اعجاز شاہ نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ کو وہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اعجاز شاہ نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں شیخ رشید اور ان کے اہل خانہ کے لئے دعاگو ہیں، وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے مرحوم اور ان کے لواحقین کے لئے خصوصی دعا
کی ـدریں اثنا سعودی عرب کے وزیرداخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب شیخ رشید احمد سے انکے بڑے بھائی کی وفات پراظہارتعزیت کیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔سعودی وزیر داخلہ نے کہاکہ آپ اور آپکے خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔سعودی وزیر داخلہ عبدالعزیز بن سعود السعودنے کہاکہ اللہ تعالی
مرحوم کے درجات بلند کرے؛ غریق رحمت کرے۔علاوہ ازیں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے انکے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر مملکت نے کہاکہ بھائی کا انتقال ایک بڑا صدمہ ہے، مرحوم کی مغفرت اور اہلخانہ کے بلند درجات کے لئے
دعاگو ہیں، دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ مرحوم شیخ رفیق قمر کے انتقال کی خبر سن کی دلی افسوس ہوا، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے
کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔ علاوہ ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے ساتھ
اظہار تعزیت کیا اور کہاکہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا گو ہوں، اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمین۔دریں اثنا قومی اسمبلی اجلاس میں شیخ رشید احمد کے بھائی کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھائی کے لئے ایصال ثواب کے لئے عبدالاکبر چترالی نے فاتحہ خوانی کرائی۔