پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

افغانستان میں مثبت تعلقات کا ایک نیا باب کھل گیا،سہیل شاہین نے امریکا سمیت تمام ممالک سے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

دوحہ(این این آئی) ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان میں مشترکہ مفادات، سرمایہ کاری اور تعمیرِ نو کے لیے امریکا سمیت تمام ممالک کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہش مند ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دوحہ میں طالبان کے ترجمان اور اقوام متحدہ میں طالبان کے نامزدہ کردہ

مستقل مندوب سہیل شاہین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی طویل ٹوئٹ میں لکھا کہ افغان عوام نے طویل جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کی ہے جس کے بعد آزاد افغانستان کے لیے امریکا سمیت تمام ممالک کے ساتھ باہمی مفادات، سرمایہ کاری اور تعمیر نو، مشترکہ منصوبوں پر مبنی مثبت تعلقات کا ایک نیا باب کھل گیا ہے۔ترجمان طالبان نے سہیل شاہین نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ قدرتی وسائل کی تلاش اور معدنیات نکالنے کے لیے امریکا کے ساتھ ہونے والے دوحہ معاہدے کی پاسداری کر رہے ہیں۔طالبان ترجمان اپنے اس عہد کو بھی دہرایا کہ افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ موجودہ حکومت کی پورے ملک میں حاکمیت اور رٹ قائم ہے اور عوام کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے۔سہیل شاہین نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مندوب کی نشست کے لیے طالبان حکومت تمام قانونی شرائط پوری کرتی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ قانونی تقاضے سیاسی ترجیحات سے بالاتر ہوں گے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…