کراچی(این این آئی)سندھ میں کرونا کیسز میں کمی کے باعث ڈاکٹرز اور اسٹاف نرسز کے کنٹریکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت سندھکے مطابق کرونا وبا کے دوران1200سے زائد ڈاکٹرز اور تقریبا 400 نرسز کو کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا۔عارضی طور پر بھرتی کئے گئے ڈاکٹرز کے کنٹریکٹ میں7بار توسیع
ہوئی تاہم اب کرونا کے کیسز کم ہونے پرڈاکٹرز اور اسٹاف نرسزکے کنٹریکٹ ختم کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔اس سلسلے میں ایم ایس سول اسپتال نے انچارج محکمہ وبائی امراض کوخط لکھ دیا ہے۔ خط میں متن میں درج ہے کہ بجٹ ڈپارٹمنٹ نے غیررسمی طور ینگ ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ میں توسیع نہ دینے کا عندیہ دیا ہے۔