اسلام آباد (این این آئی)صدرعارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت خود کوتباہ کرلے گا۔صدرعارف علوی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بھارت اسلاموفوبیا نفرت سے خود کوتباہ کرلے گا۔بھارت بڑا خطرہ مول لے رہا ہے،دعا اورتوقع ہے کہ ہندوستانی معاشرے کے سمجھدار افراد اس کوروکیں گے۔صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ ملٹن کنڈیرا نے لکھا ‘‘کسی تہذیب کو ختم کرنے کیلئے
پہلا قدم اس کی یادداشت کو مٹانا ہے۔ پھر اس کی کتابیں۔اْس کی ثقافت اور اْس کی تاریخ کو مٹا دیں۔ اسکے بعد کسی سے نئی کتابیں لکھوائیں، کوئی نیا کلچر تیار کریں، نئی تاریخ ایجاد کریں۔ جلد ہی وہ قوم بھولنا شروع کر دے گی کہ وہ کیا ہے اور کیا تھی۔ طاقت کے خلاف انسانی جدوجہد اصل میں سب کچھ بھلا دینے کے خلاف یادداشت کی جدوجہد ہے۔