پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

آج قرار داد دیکھ کر وہ دن یاد آگیا جب شراب کو شہد میں تبدیل کیا گیا تھا، تحریک انصاف کےرہنما خرم شیرزمان نے حکومتی پیش کردہ قرارداد کو پھاڑ ڈالا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت کی پیش کردہ قرارداد کو ایوان میں پھاڑ دیا۔ خرم شیر زمان نے اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج قرار داد دیکھ کر وہ دن یاد آگیا جب شراب کو شہد میں تبدیل کیا گیا تھا۔ 13 سالوں سے پی پی کی سندھ میں حکومت ہے، سندھ حکومت چاہتی ہے جیلوں میں بیٹھے

چوروں کو چھوڑدیا جائے۔ سندھ حکومت کو چوروں ڈکیتوں کے گھر والوں پر رحم کرنا ہے۔ سندھ حکومت اس قرارداد میں عوام کو اپوزیشن جماعتوں کیلئے غلط تاثر دینا چاہتی ہے۔ ہمیں ناصر شاہ فون پر کہتے ہیں کہ نسلہ کیلئے قرارداد لائیں گے۔ ہم نے انہیں کہا قرارداد میں ہم سندھ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم نے کہا نسلہ ٹاور کے متاثرین کی صوبائی حکومت دادرسی کرے۔ نسلہ کے متاثرین کو ان کے گھروں کی قیمت ادا کی جائے۔ نسلہ کی تعمیر میں ملوث افسران کا مسمار کیا جائے ،اس وقت کے ڈی جی کو مسمار کیا جائے۔ سعید غنی صاحب اس وقت کے وزیر بلدیات تھے وہ مستعفی ہوں ،سعید غنی مستعفی ہوجائیں انہیں سلام پیش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نسلہ ٹاور کے معاملے پردونمبری کا سہارا نہ لیا جائے۔ آج ایوان میں چیف جسٹس کو نیچا دکھایا جارہا ہے، چیف جسٹس کو بتایا جارہا ہے کہ ایوان میں اپنی مرضی کا دونمبر قانون پاس کروائیں گے۔ سندھ حکومت کی دونمبری قابل قبول نہیں ہے، ہم صرف کراچی کے نہیں پورے پاکستان کے جوابدہ ہیں ۔پنجاب اور کے پی کے میں ایسی دونمبری نہیں ہورہی ۔ چیف سیکرٹری سندھ کہتے ہیں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے ڈیٹا ڈیجیٹل نہیں کیا گیا ۔ 14 سالوں سے سندھ کے لوگوں کو چونا لگایا جارہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کنسٹرکشن انڈسٹری کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ملیر، سیکٹر 33 میں ایک پلاٹ 15،20لوگوں کے نام ہے۔ معلوم کیا جائے ایس بی سی اے کے افسراں کی کتنی جائیدادیں ہیں۔ افسران ارب پتی ڈیفنس میں بنگلوں کے مالک ہیں، 21 سال سے کاروبار کررہے ہیں ہم نے اتنا نہیں کمایا۔ ایس بی سی اے میں بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 5کروڑ رشوت دی جاتی ہے۔ بلاول زرداری اس قرارداد کو پڑھیں دیکھیں کہ ان کے وزیر کیا کررہے ہیں۔ ہم اجازت نہیں دیں گے کہ ایوان میں چیف جسٹس کو نیچا دکھایا جائے۔ قرارداد کے الفاظ کو تبدیل کیا جائے۔ ہم اپنی عدالتوں کا احترام کرتے ہیں یہ ظلم نہیں ہونے دیں گے۔ بلاول اس قرارداد کو پڑھیں اور ٹائپ کرنے والے کیخلاف سخت ایکشن لیں۔ #



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…