پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

اسد عمر بڑھکیں نہ ماریں ،ہمیں اسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا،مولانا فضل الرحمن

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن نے ایک صحافی کی جانب سے اسد عمر کی جانب سے پی ڈی ایم کی قیادت کی اسلام آباد دھرنے میں شامل افراد پر لاٹھی چارج کے حوالے سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ اسد عمر بڑھکیں نہ

مارے پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا تو ہمیں اسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ قبل ازیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن نے بلوچستان یونیورسٹی کے لاپتہ 2طالبعلموں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک میں دینی مدارس تعلیمی اداروں سے طالبعلموں کو اٹھایا جارہاہے اگر یہ طالبعلم واقعی ملک دشمن عناصر کے ساتھ ملے ہوئے ہیں تو عدالتیں موجود ہیں ان پر مقدمہ چلایا جائے نوجوانوں کو لاپتہ کرنے سے ان کے والدین دربدر کی ٹھوکریں کھارہی ہے پی ڈی ایم مطالبہ کرتی ہے کہ لاپتہ افراد کو منظر عام پر لاکر ملک کی قانون کے تحت عدالتوں میں پیش کرکے انہیں صفائی کا موقع دیا جائے ۔دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میرے گھر آئے تھے آدھا گھنٹہ گزار کر چلے گئے ہمارے گھر کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں کرینگے



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…