پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

اپوزیشن نے حکومت کیخلاف طبل جنگ بجادیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کی جانب سے قانون سازی کیلئے کل بدھ کو بلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کرلی۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی سربراہی میں

متحدہ اپوزیشن رہنمائوں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں سید خورشید شاہ، یوسف رضا گیلانی، مولانا اسعد ، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف سمیت اپوزیشن کے دیگر سرکردہ رہنما شریک ہوئے۔اپوزیشن نے اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لئے حکمت عملی طے کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوت سے حکومت کی جانب سے کی جانے والی قانون سازی کا راستہ روکیں گے، اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے اراکین پارلیمنٹ کی 100 فیصد حاضری یقینی بنائے گی۔اجلاس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو معاشی زوال اور عوام کو مہنگائی کے وبال میں مبتلا کرنے والی ظالم حکومت سیاہ قوانین سے زندگی نہیں پاسکتی، حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے، سہارے اسے بچا نہیں سکتے۔ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم پوری طرح حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…