اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کے الزام کا جواب دیدیا۔احسن اقبال نے اپنے نانا کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے نانا چوہدری رانا عبدالرحمان رانا آف راہوں، جالندھر مشرقی پنجاب سے تھے اور پنجاب کی قانون
ساز اسمبلی کے 1927 تا 1930، 1930 تا 1936 اور1937 تا 1945ممبر منتخب ہوئے۔میرے نانا کمزور مسلمانوں کی مضبوط آواز تھے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ شجروں پر بات نہ ہی کریں تو عافیت ہے۔خیال رہے کہ شہباز گِل نے الزام عائد کیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے نانا چوہدری رانا عبدالرحمان پاکستان بننے کے خلاف تھے اور انہوں نے 1945 میں مسلم لیگ کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔