راولپنڈی ( آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے فوج آپریشنل تیاریوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، اپنی قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دل و جان سے کام کرنا ہمارا جتماعی ذمہ داری ہے۔پاک فوج کے
شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور شرکا کو سیکیورٹی کی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شرکا نے بات چیت کی جبکہ آرمی چیف نے قومی سلامتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ قومی ردعمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے فوج اپنی آپریشنل تیاریوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم مضبوط بن کر ابھری ہے اپنی قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دل و جان سے کام کرنا ہمارا جتماعی ذمہ داری ہے ، پاک فوج آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے پاک فوج ملکی سلامتی کو درپیش تمام خطرات کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے ۔