اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سوشل میڈیا دوستی شادی میں تبدیل ہو گئی ، برازیلین دوشیزہ شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق 35 سالہ برازیلین خاتون شادی کیلئے پنجاب کے علاقے فورٹ عباس سرفراز نامی نوجوان کی محبت میں آ پہنچی ہیں ۔ نوجوان سمیت اس کے
اہل خانہ کا برازیلین خاتون کا شاندار استقبال دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین دو شیزہ نے قبول اسلام کے بعد اپنا نام تبدیل کر کے اقرار رکھا جبکہ اس کا پہلا نام پٹریسا تھا ۔ 22 سالہ سرفراز اور اقرار کی دو سال قبل فیس بک پر دوستی ہوئی جو بعد میں محبت اور پھر شادی میں تبدیل ہوئی ۔ اقرار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی پر خوش اور پاکستان کے لوگ بہت اچھے ہیں جبکہ سرفراز کے بارے میں خاتون کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھے انسان ہونے کیساتھ اچھا دل بھی رکھتے ہیں اور انکے گھر والوں نے مجھے عزت و محبت کیساتھ اپنا یا ہے ۔