پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

راناشمیم کی نوازشریف سے ملاقات ہوئی، عدلیہ پر حملے کا منصوبہ لندن میں بنا، شہزاد اکبر کابڑا دعویٰ

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)مشیرداخلہ و احتساب شہزاداکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ جسٹس (ر) راناشمیم کی لندن میں نوازشریف سے ملاقات ہوئی اور عدلیہ پر حملہ آور ہونے کیلئے لندن میں بیٹھ کرمنصوبہ سازی کی گئی۔ ایک انٹرویومیں شہزاداکبر نے کہا کہ بیان حلفی میں جس فیملی کاذکر کیا گیا ان کے دولوگ بھی لندن گئے عدلیہ پرحملہ آورہونے کیلئے لندن میں بیٹھ کرمنصوبہ سازی کی گئی ۔

انہوںنے کہاکہ مریم نواز کا کیس جب بھی لگتاہے ،عدلیہ کوبراہ راست ٹارگٹ کیاجاتاہے، 17نومبر کو مریم نواز کا کیس ہے اور 15 نومبر کو عدلیہ کے خلاف خبر لگادی گئی۔شہزاداکبر نے کہا کہ راناشمیم پی سی اوجج رہے حیرت ہے نوازشریف کوپی سی او جج کا سہارا لینا پڑا ۔ انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف نیہائیکورٹ کانام لیکراعلیٰ عدلیہ کی توہین کی ہے ،خواجہ آصف کی پریس کانفرنس عدلیہ پرتنقیدکیلئے تھی نوٹس لیناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس(ر) راناشمیم قابل بھروسہ گواہ نہیں ،اعلیٰ عدلیہ پربراہ راست حملہ کیا گیا ہے ،مائنڈسیٹ ہے حق میں فیصلہ کرو تو ٹھیک،خلاف کرو گے تو حملے کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ شریف خاندان پورامافیاہے،پاکستان میں لاقانونیت لانا چاہتا ہے یہ چاہتے ہیں پاکستان میں طاقتور شخص قانون سے بالاتر ہو ،یہ لوگ تووکیلوں پرحملہ کرتے ہیں گواہوں کو ڈراتے دھمکاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ میں مریم نواز اعتراف کرچکی ہیں ایون فیلڈان کی ملکیت ہے ،جعلی ٹرسٹ ڈیڈ عدالت میں پیش کی گئی جوکیلبری فونٹ کامعاملہ آیاتھا ،جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے ذریعے ہی ایون فیلڈکوحسین نواز کی ملکیت ظاہر کیا گیا، اکتوبرکے آخرمیں راناشمیم امریکاگئے ،واپسی پرلندن میں نوازشریف سے ملاقات کی اطلاعات ہیں ،منصوبہ سازی لندن میں کی گئی اوریہاں سے بھی سہولت کارگئے خبرمیں جن لوگوں کا ذکر کیا گیا ہے اس فیملی کے 2ممبران یہاں سے گئے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…