کراچی(این این آئی) پولیس نے غیرملکی کے قتل اور چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے محمودآباد میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے شہری کے قتل میں ملوث 3ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان نے دوران تفتیش پولیس کو بیان دیا کہ وہ تینوں رات گئے قیمتی سامان چوری کرنے کی نیت سے مقتول کے مکان میں داخل ہوئے تھے
۔پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ دوران واردات جنوبی کوریا کے شہری کی آنکھ کھلی تو اسے قتل کردیا گیا، مقتول چونگ ڈائیوان ملزمان کو پہچانتا تھا جس کے خوف سے ملزمان نے قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کا ایک ساتھی مقتول کے گھر کے قریب ہی رہائش پذیر تھا، ملزمان کے قبضے سے لوٹے گئے موبائل فون، پرس اور نقدی برآمد کرلیا گیا ہے۔