پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

کم سکیل والے سر کاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت کا اہم اقدام

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

راولپنڈی (آن لائن) پنجاب کے کم سکیل والے سر کاری ملازمین کے لیے حکومت کا اہم اقدام، عرصہئ￿ دراز سے زیر التوائ￿ مختلف محکموں کے 29 ہزار 950 ملازمین کی اپ گریڈیشن کردی گئی۔ وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعلیٰ کی خصوصی کمیٹی نے

اپ گریڈیشن کی منظوری دی۔ محکمہ جیل کے 14 ہزار 387 وارڈرز کا گریڈ 5 سے 7 کردیا گیا۔ 1520 ہیڈ وارڈرز کا گریڈ 7 سے 9 جبکہ 162 چیف وارڈرز کا گریڈ 9 سے 11 کردیا گیا۔ محکمہ جیل کے 49 مذہبی معلمین کو گریڈ 12 سے 15 دے دیا گیا۔ تمام محکموں کے 373 ٹیلی فون آپریٹرز کا گریڈ 7 سے بڑھا کر 11 کر دیا گیا۔ تمام محکموں کے 11 ہزار 184 ڈرائیوروں کا سکیل 4 سے 5 کر دیا گیا۔ محکمہ سماجی بہبود کے 695 سپروائزروں کا گریڈ 9 سے 11 کر دیا گیا۔ محکمہ جنگلات کے 928 واچرز اور 30 ہیڈ واچرز کا گریڈ 5 اور 7 سے 9 کر دیا گیا۔ محکمہ جنگلات کے 162 وائلڈ انسپکٹرز کا گریڈ 9 سے 11 اور 2 فزیکل انسٹرکٹرز کا گریڈ 8 سے 9 کر دیا گیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے 458 کیئر ٹیکرز کا گریڈ 9 سے 11 کر دیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون اور سیکریٹری خزانہ سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…