اسلام آباد (این این آئی) 83 سالہ غیر ملکی خاتون نے 28 سالہ نوجوان کی محبت میں پاکستان آکر شادی کرلی۔ایک بیان میں 28 سالہ نوجوان نے بتایا کہ ان کی 83 سالہ خاتون سے ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی اور پھر وہ دونوں ایک دوسرے کے قریب آگئے، شادی سے قبل پولش خاتون بابرا نے اسلام قبول کیا اور اب ان کا نام فاطمہ ہے۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کو اردو سمجھ نہیں آتی اور وہ آغاز سے ہی ان سے بات کرنے کے لیے گوگل ٹرانسلیٹر کا استعمال کرتے ہیں۔نوجوان نے بتایا کہ انہوں نے بابرا سے شادی کے لیے اپنی منگنی بھی ختم کی اور انہوں نے یہ شادی صرف اپنی اہلیہ سے محبت کی خاطر کی، اس حوالے سے گرین کارڈ کی لالچ ان کے دل میں نہیں پائی جاتی۔