لاہور(این این آئی) محکمہ قانون نے نیا بلدیات ایکٹ کابینہ کو بھجوا دیا ہے، نئے بلدیاتی ایکٹ میں اے سی اور ڈی سی بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت نہیں ہونگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ قانون نے نیا بلدیاتی ایکٹ کابینہ کو بھجوا دیا ہے۔ نئے بلدیاتی ایکٹ میں اے سی اور ڈی سی
بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت نہیں ہونگے۔ ڈی سی کا رول بلدیاتی اداروں سے کوارڈی نیشن کا ہوگا۔ ضلع کونسل کا چیئرمین ڈی سی کو اپنے دفتر نہیں بلا سکے گا۔ نئے قوانین کے تحت بلدیاتی اداروں کو فنڈز براہ راست محکمہ خزانہ دے گا، بیوروکریسی بلدیاتی نمائندوں کو جواب دہ بھی نہیں ہوگی۔