پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

نیب کی جانب سے ریکور کی گئی ساری رقم قومی خزانے میں جمع نہ ہونے کا انکشاف ، سلیم مانڈی والا نے قائمہ کمیٹی کو خط لکھ دیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)سلیم مانڈوی والا اور دیگر کی جانب سے چیئرمین سینیٹ خزانہ کمیٹی کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے ریکور کی گئی ساری رقم قومی خزانے میں جمع نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب کی ریکوریز کے معاملے پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اپوزیشن اور سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کے ارکان سے مشاورت مکمل کر لی ہے،

اپوزیشن نے نیب کی ریکور کی گئی رقم کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ارکان نے ریکور کی گئی رقم کی تحقیقات کے لیے چیئرمین سینیٹ خزانہ کمیٹی کو خط لکھ دیا، یہ خط سینیٹر سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک کی جانب سے لکھا گیا، مصدق ملک، سعدیہ عباسی، انوار الحق کاکڑ بھی خط لکھنے والوں میں شامل ہیں۔مذکورہ ارکان نے تحقیقات کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے 821 ارب سے زائد کی رقم ریکور کرنے کا دعویٰ کیا گیا، تاہم قومی خزانے میں ساری رقم جمع نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سلیم مانڈوی والا نے کہا ہاٹ منی کی پاکستان منتقلی اور اس کے اثرات ایک اہم معاملہ ہے، نیب ریکوری اور ہاٹ منی دونوں اہم معاملے ہیں، اس لیے تحقیقات کے لیے سینیٹ خزانہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی قائم کی جائے



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…