جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

کرکٹ میچ کے دوران ایک اور کرکٹر کا انتقال

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پی سی بی سینٹرل پنجاب انٹر کلب چیمپئن شپ کے میچ میں ہارٹ اٹیک سے ایک کرکٹر چل بسا۔مغل پورہ وائٹس کرکٹ کلب کے صدر خورشید کے مطابق جلو اسٹیڈیم میں باغبانپورہ ایگلٹس کے درمیان میچ میں مغل پورہ وائٹس کلب کے بیٹر وقاص خالد کا انتقال ہوگیا، وقاص خالد آؤٹ ہوکر باہر آئے تو اچانک بیٹھے گر گئے۔موقع پر موجود ریسکو حکام نے انہیں ابتدائی طبی امداد دی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ افسوس ناک واقعے کے بعد امپائرز نے

میچ روک دیا۔اس موقع پر موجود چند افراد کا کہنا تھا کہ وقاص خالد آوٹ ہوکر واپس آئے تو انہوں نے کوچ سے کہا کہ مجھ سے رنز نہیں ہو پارہے اسی دوران ہارٹ اٹیک ہوگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے ڈاؤ یونیورسٹی گراؤنڈ پر جاری میچ کے دوران کھلاڑی رضوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا تھا، رضوان بیٹنگ کرکے واپس لوٹا تھا کہ دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد ساتھی کھلاڑیوں نے رضوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…