پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

من گھڑت کہانی کے ذریعے رانا شمیم کو استعمال کیا گیا، فرخ حبیب

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ من گھڑت کہانی کے ذریعے رانا شمیم کو استعمال کیا گیا، ن لیگ کی تاریخ کا سب کو پتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ کے خلاف سازش کی گئی ہے،

دو دن بعد مریم نواز کے معاملے کی سماعت ہونے والی ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ والے 10 سے زائد التواء لے چکے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ اداروں پرحملہ کرنے کی ن لیگ کی تاریخ ہے، موجودہ کیس میں یہ لوگ رانا شمیم کو لے آئے ہیں، اس بار بھی ایک جج کا نام لے کر الزام لگایا گیا۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اْس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔دوسری جانب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنا موقف دیتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں اس بات سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے ماتحت ججوں کو کسی بھی عدالتی فیصلے کے حوالے سے کوئی احکامات نہیں دیے چاہے وہ آرڈر نواز شریف، شہباز، مریم کیخلاف ہو یا کسی اور کیخلاف۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…