پشاور(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست دلدل میں پھنس چکی ہے،جو حکومت اپنے اداروں کو نہیں مانتی وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتی،پاکستان کو خطرہ اگر ہے تو شیخ رشید سے ہے۔پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
پی پی پی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست دلدل میں پھنس چکی ہے، ہم سیاسی لوگ ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے جو وعدہ کیا پورا کیا، انکاکہنا تھا کہ ہم بھرپور کوشش کر رہے ہیںکہ آئینی طریقہ اختیار کرکے نیا سسٹم لایا جائے، پارلیمنٹ کو جو عزت دینی چاہئے تھی وہ اس حکومت نے نہیں دی، جو حکومت اپنے اداروں کو نہیں مانتی وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتی ، انہوں نے مزید کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، ہم پاکستان کے اداروں کو مضبوط دیکھناچاہتے ہے، ایک سوال کے جواب میں انکاکہنا تھا کہ پاکستان کو خطرہ اگر ہے تو شیخ رشید سے ہے، بلدیاتی انتخابات اگر ملتوی ہو جائے تو اچھا ہوگا،آج پورا پشاور تحریک انصاف میں شمولیت پر پچتا رہا ہے۔