ڈھاکہ ( آن لائن قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہسپتال میں ایک نرس نے مجھے بتایا کہ اگر آپ 20 منٹ اور لیٹ ہوجاتے تو آپ کی سانس اور خوراک کی نالیاں پھٹ جاتیں۔ تفصیلات کے مطابق محمد رضوان جو ورلڈ کپ سیمی فائنل سے قبل دو دن انتہائی نگہداشت کے
وارڈ میں رہے تھے، بنگلا دیش کیخلاف سیریز سے قبل انکا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ محمد رضوان کا کہنا ہے کہ مجھے ڈاکٹرز جو ٹیسٹ کروانے کا کہتے رہے میں کرواتا رہا کیوں کہ مجھے یقین تھا کہ میں میچ کیلئے فٹ ہوجائوں گا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے مجھے آکر کہا کہ رضوان میں چاہتا ہوں کہ آپ پاکستان کیلئے سیمی فائنل کھیلیں، ان کی اس بات نے مجھے بہت حوصلہ دیا تاہم بعد میں جب انہوں نے مجھے کہا کہ آپ کی حالت ایسی نہیں ہے تو مجھے تھوڑی مایوسی ہوئی ، میں نے کہا کہ میں ہسپتال آیا تو ٹھیک تھا ،اگر میچ کے بعد مجھے کچھ ہوتا تو افسوس نہ ہوتا کیوں کہ وہ پاکستان کے لیے ہوتا، ڈاکٹر کی ہدایت پر تین دن ا?رام کیا ہے، پریکٹس شروع کروں گا۔قومی ٹیم کے وکٹ کیپر نے کہا کہ اپنی ذات سے زیادہ پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈ بنانے کی خوشی ہے۔