اسلا م آباد (آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پر طنز کرتے ہوئے کہا ہیکہ ایک چیف جسٹس کا حلفیہ الزام ثاقب نثار کے خلاف کیا آیا، رونا وزیر اطلاعات کو پڑگیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ یہ پولیٹیکل انجینیئرنگ کے ہر ملزم کے ترجمان بن کر ایسے تڑپتے ہیں جیسے ‘چھڑیاں تو مرزا کو پڑتیں اور چیخیں صاحباں کی نکلتیں’۔