اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرول اور ڈیزل پر5 ،5روپے بڑھانیکی تجویز دی تھی تاہم وزیراعظم نے عوامی مفاد کی خاطر اضافے کی سمری مسترد کر دی۔16نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے
۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے سیلزٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ کامعاملہ کابینہ کو بھیجا جائے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کیریلیف کوترجیح دے رہی ہے اور عوام پرپڑنے والے بوجھ کو حکومت خودبرداشت کررہی ہے۔واضح رہے کہ 5 نومبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچیں تھیں۔