لاہور( این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک میں حالیہ سالوں میں پہلی بار ووٹرز کے درمیان صنفی فرق ایک کروڑ 20 لاکھ سے کم ہوگیا ۔میڈیا رپورٹ میںالیکشن کمیشن کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال جولائی میں صنفی فرق ایک کروڑ 27 لاکھ 20 ہزار تھا
تاہم اسی سال اکتوبر میں یہ کم ہوکر ایک کروڑ 24 لاکھ 10 ہزار ہوگیا تھا۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ملک میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 11 لاکھ 90 ہزار ہے جن میں سے 6 کروڑ 65 لاکھ (54.87 )فیصدمرد اور 5 کروڑ 46 لاکھ 90 ہزار( (45.13 فیصد خواتین شامل ہیں، یعنی صنفی فرق کم ہو کر ایک کروڑ 18 لاکھ 10 ہزار ((9.74 فیصدرہ گیا ہے۔تاہم اعداد و شمار کے جائزے سے یہ بات سامنے آئی کہ دو صوبوں بلوچستان اور خیبر پختونخوا ہ میں مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان فرق اب بھی 10 فیصد سے زائد ہے۔بلوچستان میں ووٹرز کی کل تعداد 50 لاکھ 40 ہزار ہے جن میں 28 لاکھ 70 ہزار ((56.98 فیصد مرد اور 21 لاکھ 70 ہزار ((43.02 فیصدخواتین شامل ہیں، صوبے میں صنفی فرق 13.96 فیصد ہے۔خیبر پختونخوا ہ میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 6 لاکھ 10 ہزار ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 80 ہزار ((55.73 فیصداور خواتین کی تعداد 91 لاکھ 20 ہزار ((44.27 فیصدہے اس طرح یہاں صنفی فرق 11.46 فیصد ہے۔