اسلام آباد(آن لائن )وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے نمٹنے کے لیے تیا ر ہیں اور وفاقی پولیس احسن انداز میں نمٹ لے گی،افغانستان میں بھوک و افلاس سے اموات ہو رہی ہے اور وہ بچے فروخت کیے جا رہے ہیں،ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے پولیس ہیڈ کوارٹر میں
شہدا پیکج کی تقسیم کے موقع پر کیا،شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ شہداپیکج تقسیم کیا ،شہدا قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں ان سے ہی وطن کی مٹی سرسبز ہوتی ہے ،اسلام آباد میں دسمبر سے پہلے اپنی فرانزک لیبارٹری کا کام شروع ہوجائیگا،انہوںنے کہا کہ اتنا احتجاج ہائیڈ پارک میں نہیں ہوتا جتنا ڈی چوک میں ہوتا ہے ،صوبوں کا مسئلہ ہو تو وہ بھی ڈی چوک پہنچ جاتے ہیں،وفاقی پولیس میں بھرتیوں کے معاملہ پر کہا کہ اسلام آباد میں دو مرحلوں میں بھرتیاں کریں گے ،میں پولیس کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے والا سیاست دان ہوں،وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ معاملات طے پاجائیں گے پی ڈی ایم آئے تو ان سے احسن طریقے سے اسلام آباد پولیس نمٹے گی،پی ڈی ایم قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گی تو ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی اتحادیوں سے توقع رکھتا ہوں وہ ریفارمز کو ووٹ دیں اپوزیشن کو بھی چاہیے ہمارے پڑوس میں نئی طالبان کی حکومت ہے ، وہاں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں بچے فروخت کر رہے ہیں۔