لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ اس شخص سے ڈرنا چاہیے جو اپنا فیصلہ خداکی ذات پر چھوڑدے۔سوشل میڈیا پر کی گئی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس شخص سے ڈرنا چاہیے جو صبر کرے اور اپنا فیصلہ اللہ کی ذات پر چھوڑ دے۔اس میں ظالموں کے لیے بہت بڑا سبق ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج کے حوالے سے یہ ٹویٹ کی تھی۔