اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ساہیوال کے رانا صاحب کواس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے کمال عنایت کرتے ہوئے 2015میں گلگت کا چیف جج لگایا۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ واہ ری سیاست !
ساہیوال کے رانا صاحب کو وزیراعظم نواز شریف نے کمال عنایت کرتے ہوئے2015میں گلگت کا چیف جج لگایا۔ رانا نے عنایت لوٹاتے ہوئے آج مفرور مجرم نواز شریف کے حق میں بیان داغ دیا جو بٹیا کی ہائی کورٹ اپیل کی سماعت سے تین دن پہلے فرنٹ پیج پہ چھپوا دیا گیا۔