اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

آسٹریلوی کھلاڑیوں کا انوکھا جشن، جوتوں میں مشروب ڈال کر پینے کی ویڈیو وائرل

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

دبئی (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی جشن منانے کے دوران جوتے میں مشروب پینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دینے کے بعد مختصر فارمیٹ میں پہلی بار عالمی چیمپئن بننے والی

آسٹریلیا نے نہ صرف میدان بلکہ ڈریسنگ روم میں بھی خوب جشن منایا۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نئے حکمران بننے کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم نے ڈریسنگ روم میں خوب ہلہ گلہ کیا اور مختلف گانوں پر رقص کرتے رہے اور اس دوران ان کے ہاتھوں میں مختلف مشروب اور بیئرز کی بوتلیں بھی تھیں۔پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے میتھیو ویڈ اور مارکس اسٹوس نے بیئر پینے کے لیے مختلف انداز اپنایا اور اپنے جوتے کو ہی گلاس بناکر اس میں مشروب ڈال کر پی گئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میتھیو ویڈ اپنا جوتا اتاکر اس میں مشروب ڈال کر پی لیتے ہیں اور پھر مارکس اسٹونس وہی جوتا اٹھاکر اس میں مشروب ڈال کر پیتے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی شور مچاکر ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے کہ صارفین کی جانب سے اس عمل کر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور دلچسپ تبصرے کئے گئے



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…