اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

چین میں گھر سستے ہوگئے

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چین کے سرکاری اعدادو شمار کے ملک میں گھروں کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک ہونے والی نئی تعمیرات میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق چین میں رئیل اسٹیٹ کی بڑی کمپنی ایورگرینڈ اپنے بھاری قرضوں پر سود کی ادائیگی

جاری رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ جس کے سبب حالیہ مہینوں میں پراپرٹی مارکیٹ پر کافی اثر پڑا ہے۔اکتوبر میں نئے گھروں کی قیمتوں میں 0.2 فیصد کمی ہوئی جوکہ فروری 2015 کے بعد چین میں آنے والی سب سے بڑی کمی تھی۔چین کی پراپرٹی مارکیٹ ملک کی اقتصادی سرگرمیوں کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ سے ہے اس وقت بڑے پراپرٹی ڈویلپرز بھاری قرضوں کی ادائیگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔چین میں رئیل اسٹیٹ کی سب سے بڑی کمپنی ایورگرینڈ پر تقریباً300 بلین ڈالر کا قرض ہے۔ یہ کمپنی حال ہی میں ڈیفالٹ ہونے سے بچی ہے اور اس نے میڈیا فرم ہینگ ٹین نیٹ ورکس میں اپنے5.7 فیصد حصص145 ملین ڈالر میں فروخت کرکے قرض پر سود کی ادائیگی کی ہے۔اس کمپنی نے گزشتہ ہفتے برطانیہ میں اپنا کار سازی کا کاروبار فروخت کیا تھا تاہم اس کی رقم معلوم نہیں ہوسکی۔چین میں ریئل اسٹیٹ کی دوسری کمپنیاں بھی قرض کی ادائیگی کے لیے کوشش کر رہی ہیں۔ ڈویلپر فینٹاسیا نے اکتوبر میں 205.7 ملین ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے اور اس کمپنی کے حصص کی قیمت بھی گزشتہ ہفتے50 فیصد گر گئی تھی۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…