نارنگ منڈی(این این آئی) بیٹوں نے ماں سے محبت کی انوکھااظہار کرتے ہوئے میت کو ہسپتال سے گھر منتقل کرنے کیلئے ایمبولنس کو پھولوں سے سجادیا۔بتایا جاتا ہے کہ نارنگ منڈی کے سرحدی گائوں منڈیالی میواں والی کے بزرگ خورشید مسیح کی 75سالہ بیوی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ لایا گیا جہاں وہ انتقال کر گئی ۔
بعد ازاں متوفیہ کے بچوں کو بیرون ملک اطلاع دی گئی اورلاش کو ہسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا اگلے روز بچے پاکستان پہنچ گئے اور عقیدت و احترام اور محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے اپنی ماں کو اپنے آبائی گائوں لانے کیلئے ایمبو لنس کو پھولوںسے سجانے کے بعد گائوں لایا گیا جہاں آخری رسومات ادا کی گئیں اور میت کی مسیحی قبرستان میںتدفین کی گئی ۔