اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے فاصلوں کو حکومت کے گھر جانے کا اشارہ قرار دیدیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی اور اتحادی جماعتوں کے فاصلوں کو حکومت کے گھر جانے کا اشارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم چیرمین سینٹ سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کے آپشن موجود ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے اتوار کو جاری بیان میں کہاکہ ناائل ٹیم کا چناؤ کرنے والا کپتان بھی ناائل ہوتا ہے حکومت خود اپنے

اندر گروہوں میں تقسیم ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان دراڑیں واضح طور پر نظر آنا شروع ہوگئی ہیں نیر بخاری نے کہا کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان فاصلے حکومت کے گھر جانے کا اشارہ ہے قومی عوامی مفادات کو زاتی مفاداتی پر ترجیع دینے والوں کا گھر جانے کا وقت قریب آ چکا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے سیاسی صورتحال سے متعلق اہم بیان میں کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی اپوزیشن کے موقف کی تائید کردی ہے حکومت کو قانون سازی بلڈوز کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر متحد ہے اور متفقہ حکمت عملی زیر غور ہیوزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر کے خلاف تحریک سمیت تمام آپشنز موجود ہیں نیر بخاری نے کہا کہ اپوزیشن مشاورت کے ساتھ ملکر فیصلہ کرے گی کہ غیرآئینی حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے کہاں سے شروعات کی جائے انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر کے خلاف تحریک کا حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی نیر بخاری نے کہاکہ موجودہ صورتحال سے لگ رہا ہے کہ اپوزیشن کے اقدامات سے قبل ہی حکومت گھر چلی جائیگی۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…