الجیریا(این این آئی )الجزائر کے وزیر اعظم ایمن بن عبدالرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی فروخت پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی)لاگو کرنے کا مقصد صارف کی صحت کا تحفظ اور درآمدات کا بل کم کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں ایمن کا کہنا تھا کہ چینی پر ٹیکس لگانے کی کئی وجوہات ہیں۔ ان میں اہم ترین یہ کہ ایک طرف چینی لوگوں کی صحت پر منفی اثرات
مرتب کرتی ہے اور دوسری طرف یہ ریاست کے بجٹ پر بھاری ہو کر زر مبادلہ کے ذخائر کو کمزور بناتی ہے۔وزیر اعظم کے مطابق الجزائر سالانہ بیس لاکھ ٹن کے قریب چینی درآمد کرتا ہے۔ اس امر نے الجزائر کو سب سے زیادہ چینی درآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں ابتدائی پوزیشنوں پر لا کھڑا کیا ہے۔ایمن عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ اس بات کو ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا کہ 17 ارب ڈالر کی خطیر رقم درآمد شدہ اشیا پر سبسڈی کے طور پر خرچ کی جائے۔