اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف شروع دن سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، لیکن بد قسمتی سے ہر جگہ چھوٹے چھوٹے نواز شریف بیٹھے ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں شہبازگل نے کہا کہ کوئی دھاندلی سے الیکشن جیتنا چاہتا ہے تو کسی کو ٹیکنالوجی کا خوف ہے۔ بعض قومی اتفاق رائے کے ذریعے احتساب کے مخالف ہیں لیکن عمران خان وقت کا دھارا بدل کر رہیں گے