جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

افغانستان کی دو فضائی کمپنیوں کو پاکستان میں فلائٹ آپریشن کی اجازت

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان نے افغانستان کی دوفضائی کمپنیوں کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی۔افغانستان میں امارت اسلامیہ کے اقتدار میں آنے کے بعد ائیر ٹرانسپورٹ کی منظوری کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افغانستان کی دو ائیر

لائنز کو پاکستان میں فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی۔سی اے اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق آریانا اور کام ائیر اسلام آباد سے کابل کے لئے دو طرفہ پروازیں آپریٹ کریں گی ، آریانا ہفتہ وار 2 اور کام ائیر کو 5 پروازوں کی اجازت ہوگی۔فلائٹ آپریشن شروع ہونے کے بعد ہفتہ وار ایک ہزار مسافروں آمد اور روانگی کی اجازت ہوگی، نیرو باڈی طیاروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت ہوگی ۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوابازی سے متعلق معاہدے کی روشنی میں وائٹ باڈی طیارے 777 اور ائیر بس 340 کو آمد و روانگی کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق افغانستان نے کابل ،مزار شریف اور قندھار سے کراچی کے لئے بھی فلائٹ آپریشن کی اجازت طلب کی ہے۔ذرائع کے مطابق ان پروازوں کی اجازت پاکستان اور افغانستان کے مفاہمتی یاداشت کی منظوری سے مشروط ہے جس کے بعد 1500 سے زائد مسافروں کی آمد و روانگی کی بھی اجازت ممکن ہوسکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…