جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں پہلی ویمن فٹ بال لیگ کا اعلان کر دیا گیا ہے، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا اعلان سعودی عرب فٹ بال ایسوسی ایشن نے کیا ہے، سعودی عرب میں پہلی بار ویمن فٹ بال لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس ایونٹ کا آغاز 22 نومبر سے ہو رہا ہے، رپورٹ کے مطابق ویمن فٹ بال لیگ 2 مرحلوں میں کھیلی جائے گی، مملکت سے سولہ ٹیمیں پہلے مرحلے میں ریاض، جدہ اور دمام میں میچز کھیلیں گی جب کہ دوسرا مرحلہ آئندہ سال کے آغاز میں جدہ میں کھیلا جائے گا۔