اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی ریاست الاباما میں وقت سے پہلے دنیا میں آ کر زندہ بچ جانے والے بچے کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا، ایک خاتون کے ہاں 5 جولائی 2020ء کو جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں بہن بھائی تھے، بہن تو ایک روز بعد فوت ہو گئی لیکن بچہ بچ گیا، ڈاکٹروں نے 11 نومبر پیدائش کی تاریخ دی تھی لیکن یہ جڑواں بچے 19 ہفتے قبل یعنی صرف 21 ہفتے میں پیدا ہو گئے۔ جب یہ بچہ پیدا ہوا تو اس کا وزن آدھا کلو سے بھی کم تھا، اس بچے کا نام کرٹس زے کیتھ رکھا گیا، ڈاکٹر اس بچے کی زندگی بچ جانے کے لئے پرامید نہیں تھے وہ پیدائش کے بعد نو ماہ ہسپتال میں داخل رہا اس وقت یہ بچہ سولہ ماہ کا ہے اور صحت مند ہے۔