اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان نے 3 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردئیے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک کے 552ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریباً 3 ہزار ویزے جاری کر دئیے۔بھارت کے سکھ یاتری 17 سے 26 نومبر 2021ء تک بابا گرو نانک کے 552ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

پاکستان میں اپنے قیام کے دوران سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں گردوارہ جنم استھان اور کرتار پور میں گردوارہ دربار صاحب سمیت مختلف گردواروں کی یاترا کریں گے۔سکھ یاتریوں کو یہ ویزے مذہبی مقامات کے دوروں کے حوالے سے 1974ء� کے پاکستان، بھارت پروٹوکول کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔اس پروٹوکول کے تحت بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے بھارت کے سکھ یاتریوں کو 3 ہزار ویزے جاری کئے جاتے ہیں۔بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں مقیم ہزاروں سکھ یاتری اس تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں، جن میں بابا گرو نانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر نومبر 2019ء میں ویزا فری کرتارپور صاحب راہداری کھولنے کا تاریخی اقدام بھی شامل ہے۔گردوارہ کرتا رپور صاحب کمپلیکس کا نیا اور شاندار کمپلیکس پاکستان کے عوام اور پاکستانی قیادت کی جانب سے بھارت اور دنیا بھر میں مقیم سکھ کمیونٹی کے لئے تحفہ ہے۔بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سکھ مذہب کے بانی کے 552ویں جنم دن کے موقع پر بھارت اور دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ہائی کمیشن نے اس موقع پر پاکستان آنے والے زائرین کی یاترا کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔زائرین کو زیادہ سے زیادہ ویزوں کا اجراء حکومت پاکستان کی پاکستان میں مذہبی مقامات کی زیارت کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…