ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان برف پگھلنے لگی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان برف پگھلنے لگی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکاء اشرف نے ملاقات کی جس میں حالیہ چینی بحران سمیت شوگرانڈسٹری کے معاملات پر گفتگو کی۔

ملاقات کے بعد شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذکاء اشرف و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے بہت مثبت اور اچھی ملاقات رہی ہے، شوگر انڈسٹری کے مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، شوگر انڈسٹری کے مسائل کے جائزے کے لئے وزیر اعظم نے کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کے سربراہ مشیر خزانہ شوکت ترین ہوں گے، کمیٹی کے ارکان میں تین وفاقی وزیر، وفاقی سیکرٹریز اور صوبائی چیف سیکرٹری شامل ہوں گے۔ذکاء اشرف نے کہا کہ کمیٹی کے سربراہ شوکت ترین نے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، سندھ اور جنوبی پنجاب کے شوگر ملز 15 نومبر سے کرشنگ شروع کر دیں گے، وسطی پنجاب سے 20 نومبر کو کرشنگ سیزن شروع ہو جائے گا، خیبر پختونخواہ کی ملز بھی 15 سے 20 نومبر میں کرشنگ شروع کردیں گی۔ذکاء اشرف نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پکڑ دھکڑ سے چینی مہنگی ہوئی، اب فری مارکیٹ میکانزم پر کام کیا جائے گا، آئندہ سے چینی کی قیمت طلب اور رسد کے تحت طے ہوگی، ایسی قیمت ہو گی کہ کسی کو بھی نقصان نہ ہو، حکومت کے ساتھ ورکنگ تعلقات بن گئے ہیں، حکومت اور ہم مل کر ایسی قیمت رکھیں گے کہ تمام فریقین مطمئن ہوں۔شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ آئندہ سیزن میں 60 لاکھ ٹن چینی کی کھپت کا تخمینہ ہے، امید ہے شوگر ملز 65 لاکھ ٹن تک چینی پیدا کر لیں گے ، قیمت کے تعین میں بہت سے عوامل ہوتے ہیں، حکومت اور عوام کے مفاد میں جلد ملز چلانے کا فیصلہ کیا ہے، اگر چینی کی وافر مقدار پیدا ہو گی تو حکومت چینی خرید لے گی یا برآمد کی اجازت دے گی۔چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ امید ہے وزیراعظم اور مشیر خزانہ نے جو یقین دہانیاں کرائی ہیں ان پر عمل ہوگا، جہانگیر ترین کے بارے میں کوئی انفرادی بات نہیں ہوئی بلکہ شوگر انڈسٹری کے بارے میں بات کی گئی، سپلائی چین ٹوٹنے سے چینی کی قیمت متاثر ہوئی، جب چینی بیچنے والے غائب ہوں گے تو قیمت بڑھے گی، باہمی مشاورت سے چلیں گے تو مسائل حل ہو جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…