جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

نور مقدم کیسے قتل ہوئی ؟ عدالت میں سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ میں دل دہلا دینے والے مناظر کا ذکر، اہم دستاویز سامنے آگئی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عدالت میں نور مقدم کے قتل سے قبل اور بعد میں پیش آئے واقعات سے متعلق سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ سے متعلقہ اہم دستاویز سامنے آگئی، سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ میں دل دہلادینے والے خوفناک مناظر کا ذکر بھی موجود ہے۔ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں پراسیکیوشن کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کیمرے کا

ٹرانسکرپٹ جمع کرادیا گیا، ڈی وی آر کیمرے کا وقت پاکستانی اسٹینڈرڈ ٹائم سے 35 منٹ ایڈوانس ہے۔سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ کے مطابق 18 جولائی کو رات 10 بجکر 18 منٹ پر نور مقدم فون سنتے ہوئے ملزم ظاہر جعفر کے گھر میں داخل ہوئیں،19 جولائی کو رات 2 بجکر 39 منٹ پر ظاہر جعفر اور نور مقدم بیگ لے کر گیٹ سے نکلتے نظر آتے ہیں اور مین گیٹ کے باہر ٹیکسی میں سامان رکھ کر دوبارہ گھر میں داخل ہوتے ہیں۔اس کے بعد رات 2 بجکر 41 منٹ پر نور مقدم انتہائی گھبراہٹ خوف میں ننگے پائوں گیٹ کی طرف بھاگ کر آتی ہے،چوکیدار افتخار گیٹ کو بند کرتا نظر آتا ہے، اس دوران ظاہر جعفر جلدی آکر مین گیٹ پر نور مقدم کو دبوچ لیتا ہے، نور مقدم ہاتھ جوڑ کر ظاہر ذاکر جعفر کی منت سماجت کرتی نظر آتی ہے۔ٹرانسکرپٹ کے مطابق ظاہر جعفر اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نور مقدم کو کھینچ کر گھر میں لے جاتا ہے،پھر رات 2 بجکر 46 منٹ پر ظاہر جعفر اور نور مقدم گھر سے نکل کر مین گیٹ پر آتے ہیں، گیٹ سے

باہر گلی میں سامان والی ٹیکسی میں دونوں بیٹھ کر جاتے نظر آتے ہیں۔سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ میں رات 2 بجکر 52 منٹ پر ظاہر جعفر اور نور مقدم بیگ لے کر گھر میں داخل ہوتے ہیں، اس موقع پر مین گیٹ پر افتخار چوکیدار گھر کے صحن میں نظر آتا ہے، جبکہ کالے رنگ کا کتا بھی نظر آتا ہے۔ٹرانسکرپٹ کے مطابق 20 جولائی کی شام 7 بجکر 12 منٹ

پر نور مقدم فرسٹ فلور سے چھلانگ لگا کر جنگلے پر گریں،ان کے ہاتھ میں موبائل فون بھی تھا، وہ لڑکھڑاتی ہوئی بیرونی مین گیٹ پر آئیں، نور مقدم باہر جانا چاہتی تھیں، چوکیدار افتخار اور مالی گیٹ بند کرتے نظرآتے ہیں۔اس موقع پر ظاہر جعفر گھر کے فرسٹ فلور کے ٹیرس سے چھلانگ لگا کر گراونڈ فلور پر آیا، ملزم ظاہر جعفر نے دوڑ کر نور مقدم کو

پکڑ ا اور اسے گیٹ پر بنی کیبن میں بند کرتا نظر آتا ہے،پھر ظاہرجعفر نور مقدم کا کیبن کھول کر موبائل فون چھینتا نظر آتا ہے۔اس کے بعد ظاہر جعفر نور مقدم کو کیبن سے نکال کر زبردستی گھسیٹ کر گھر میں لے جاتا ہے،20 جولائی کو رات 8 بجکر 6 منٹ پرتھراپی ورکس کی ٹیم گھر کے گیٹ سے اندر آتی ہے،تھراپی ورک کی ٹیم رات 8 بجکر 42 منٹ پر گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرتی نظر آئی۔سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ کے مطابق رات 8بجکر 55 منٹ پر تھراپی ورکس ایک زخمی کو گھر سے باہر گیٹ کی طرف لے جاتی نظر آئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…