پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سب پابندیاں ختم ہو جائینگی، میں خود وزیراعظم بنوں گا ،نوازشریف

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ اب اپوزیشن لیڈرز کے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 2018 میں ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر تھی ،پیپلز پارٹی کے دور میں پچیس بلین ڈالر تھی اور نواز شریف کے دور میں یہ 5 بلین ڈالر کم ہو گئی۔نواز شریف، اسحاق ڈار

اور شہباز شریف کس معاشی ترقی کے دعوے کرتے ہیں۔اس سال صرف ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ 26 بلین ڈالر رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں دم خم نہیں ہے۔ اپوزیشن لیڈروں کے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات ہیں۔محمود اچکزئی کے تو ایرانی انٹیلی جنس سے بھی تعلقات ہیں۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ کچھ دیر پہلے مجھے کسی نے خبر دی ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں میں خود وزیراعظم بنوں گا۔انہوں نے کہا کہ آپ پر تو پابندی ہے وہ کہتے ہیں سب پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام نے دیکھ لیا حکومت صرف باتیں کر سکتی ہے کام کرنا انکے بس میں نہیں۔ یونین کونسل مہارشریف کے سابق ناظم منور عالم کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ رانا منور عالم کہیں اور نہیں بلکہ اپنے ہی گھر مسلم لیگ (ن) میں واپس آئے ہیں انکو خوش آمدید کہتا ہوں2018 کے الیکشن میں

عوام نے ثابت کیا کہ عوام اسکو ووٹ ڈالتی ہے جو انکی خدمت کرتا ہے،تین سالوں میں عوام نے دیکھ لیا کہ یہ حکومت صرف باتیں کر سکتی ہے کام کرنا انکے بس میں نہیں ہماری حکومت جہاں ترقیاتی منصوبے چھور کے گئی تھی یہ حکومت اس سے آگے ایک اینٹ بھی نہ لگا سکی آج لوگ جوک در جوک مسلم لیگ میں واپس شامل ہو رہے ہیں ۔احسن اقبال

نے مزید کہا مجھے یقین ہے جلد یہ حکومت بدلے گی عوام پہلے سے بھی زیادہ مسلم لیگ کو ووٹ دے کر کامیاب کرائے گی میں ان تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور مسلم لیگ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…