اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

لندن میں موجود نوازشریف کے پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر کس سے رابطے ہیں ؟سابق وزیر اعظم کی جانب سے دیا گیا ٹاسک بھی پتہ چل گیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا روزانہ ٹیلی فونیک پر پاکستا ن مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے چوہدری شیر علی سے رابطہ ، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر چوہدری شیر علی نے ہوشربا مہنگائی کے خلاف فیصل آباد کے نگر نگر اور گلی گلی احتجاجی

جلسے منعقد کرنا شروع کر دیئے۔ یونین کونسل کی سطح پر ہونے والے جلسوں میں لیگی کارکنوں کے ساتھ ساتھ عوام کا جوش و خروش دیدنی’ تحریک انصاف حکومت کے خلاف عوامی نفرت بڑھنے لگی۔آن لائن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد وسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر بابائے سیاست چوہدری شیر علی انتہائی سرگرم ہو چکے ہیں اور وہ مسلم لیگی کارکنوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر شہر بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگز اور جلسے منعقد کر رہے ہیں۔ جن میں چوہدری شیر علی کا خطاب سننے کے لئے لوگ جوق در جوق آتے ہیں۔ عوامی اجتماعات کا مزاج دیکھتے ہوئے بابائے سیاست عوامی مسائل خاص طور پر مہنگائی پر کھل کر بات کرتے ہیں اس وجہ سے عوامی سطح پر ن لیگ کا موقف مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے لیگی ذرائع کے مطابق چوہدری شیر علی بہت جلد اپنی ٹیم اور شہر بھر کے لیگی کارکنوں کے ساتھ مہنگائی کے خلاف تاریخ ساز ریلی نکالیں گے۔ جس

کی تیاریاں ہو رہی ہیں جہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میاں نواز شریف کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چوہدری شیر علی اور ان کی ٹیم کی طرف سے ہونے والی تقریبات کی رپورٹ مل رہی ہے۔تقریباً روزانہ ہی میاں نواز شریف کا چوہدری شیر علی سے ٹیلی فونک رابطہ ہو جاتا ہے اور دونوں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی ہوتا رہتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…